الطاف حسین کا ایم پی اے زبیر احمد سے اظہار تعزیت

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

الطاف حسین نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زبیر احمد سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔