اسلام آباد (جیوڈیسک) پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق نے کہا کہ ایم کیو ایم بلا تفریق نئے صوبوں کی بات کر رہی ہے ملک بچانے کیلئے بھی نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے اس وقت پنجاب کو آٹھ سے دس صوبوں کی ضرورت ہے۔
خطہ پوٹھوہار کو بھی الگ صوبہ بنا کر حقوق دیئے جائیں۔ رابطہ کمیٹی کے رکن نے کہا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے کبھی وڈیروں کی غلامی قبول نہیں کی چند خاندان حکمرانی کر کے مخصوص شہروں کو نوازتے ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔