الطاف حسین کی جانب سے اورنگی ٹاون اور سی بریز پلازہ دھماکوں کی مذمت

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حضرت امام حسین علیہ اسلام کے چہلم کے موقع پر اورنگی ٹاون اور سی بریز پلازہ کے قریب دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

لندن سے جاری ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشت گرد فرقہ ورانہ فسادات کرا کر ملک و قوم کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، تمام مسالک کے علمائے کرام اور عوام اپنے درمیان اتحاد کو برقرار رکھیں۔

قائد ایم کیو یم الطاف حسین نے کہا ہے کہ عوام اشتعال انگیز واقعات پر آپس میں دست و گریباں ہونے کے بجائے متحد ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں۔