الطاف حسین نے تحفظ پاکستان بل کو کالا قانون قرار دیدیا
Posted on April 10, 2014 By Majid Khan اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں
Altaf Hussain
کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کہتے ہیں جب تک متحدہ کا ایک بھی کارکن زندہ ہے بل منظور نہیں ہونے دیں گے۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے تحفظ پاکستان بل دو ہزار چودہ کو کالا قانون قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس بل کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کریں گے جب تک متحدہ کا ایک بھی کارکن زندہ ہے تحفظ پاکستان بل پاس نہیں ہونے دیں گے۔
تحفظ پاکستان بل ایک آمرانہ اقدام ہے تمام جماعتیں گول میز کانفرنس بلا کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com