الطاف حسین پاکستان آ کر سیاست کریں، شیریں مزاری

Shireen Mazari

Shireen Mazari

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ قوم منتظر ہے کہ الطاف حسین بہاردری کا مظاہرہ کرے پاکستان آ کر سیاست کریں۔

شیریں مزاری نے کہا کہ دودھائیوں سے برطانیہ میں پناہ لینے والے رہنما کی جانب سےعمران خان کو بہادری کے طعنے دینے پر تعجب ہے۔ الطاف حسین کو معلوم ہونا چاہیے کہ فوج وفاق کے ماتحت ہے صوبوں کے نہیں۔

شیریں مزاری نے کہا معلوم نہیں الطاف حسین جان بوجھ کر بیانات دے رہے ہیں یا وہ آئینی و قانونی معاملات سے ناواقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی جماعت سمیت تمام جماعتیں ڈرون حملوں کے خلاف اے پی سی میں فیصلہ دے چکی ہیں۔