اسلام آباد (جیوڈیسک) وہ گزشتہ روز گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے بات چیت کر رہے تھے۔ پیر کو وزیر داخلہ سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے رابطہ کیا اور ان سے استدعا کی کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء میں حکومت تعاون کرے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے کہاکہ نادرا اور پاسپورٹ آفس کی ٹیم کسی شخصیت کے گھر جا کر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نہیں بناتی، کیونکہ اس میں بہت سی ٹیکنیکل وجوہات ہیں اس لئے یہ ممکن نہیں کہ نادرا کی ٹیم لندن میں الطاف حسین کے گھر جائےجس پر گورنر سندھ نے کہا کہ وہ جلد ہی لندن میں الطاف حسین سے رابطہ کریں گے جبکہ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس سلسلے میں مکمل تعاون کیاجائے گا۔
واضح رہے کہ سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے نادرا کی ٹیم پر د باؤ ڈال کر انہیں الطاف حسین کی رہائش گاہ پر جا کران کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ تیار کرنے کی ہدایات دی تھیں تاہم جب نادرا کی ٹیم الطاف حسین کی رہائش گاہ پر کیمرے سمیت پہنچی تو وہاں ان کی تصویر صحیح نہیں بن سکتی تھی جس کے باعث ان کا شناختی کارڈ نہ بن سکا تھا۔