الطاف حسین کا پاسپورٹ ایشو، وزارت داخلہ اور خارجہ کے متضاد بیانات

Altaf Hussain

Altaf Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے حصول کی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے۔ وزارت داخلہ نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔ دوسری جانب وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے براہ راست وزارت داخلہ کو درخواست نہیں دی۔ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کیلئے درخواست وزارت خارجہ کو دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے خارجہ حکام کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ اجراء کے طریقہ کار بارے آگاہ کر دیا تھا۔ طریقہ کار کے مطابق الطاف حسین کو پہلے اوورسیز پاکستانی کارڈ حاصل کرنا ہو گا۔ فنگر پرنٹس اور ڈیجیٹل تصویر کیلئے الطاف حسین کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں قائم نادرا آفس سے رجوع کرنا ہو گا۔