الطاف حسین کیخلاف تحریک انصاف کا پنجاب بھر میں احتجاج کا اعلان

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کے بیان کے خلاف کل پنجاب بھر میں احتجاج کااعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی پنجاب کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی لوٹ مار میں ملوث عناصر کے خلاف سیاست میں سرگرم ہونے والی خواتین کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ بدھ 11 فروری کو لاہور، جہلم، گوجرانوالہ، راولپنڈی ،ملتان، فیصل آباد، کمالیہ، لیہ ، بہاول پور، راجن پور، پاکپتن اور گجرات میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔