کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ مظلوم عوام کی واحد نمائندہ جماعت اور قائد تحریک محترم الطاف حسین عوام کے رہنماء اور عوام کو دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں جماعت اسلامی، تحریک انصاف سمیت متحدہ قومی موومنٹ کی مخالف جماعتوں کا کراچی پر قبضے کا خواب 5 دسمبر کو شہر قائد سے حق پرستوں کو تاریخی فتح سے ہمکنا ر کرکے چکنا چور کر دینگے۔
عوامی خدمت ہمارا شعار ہے اور انشا اللہ 5 دسمبر 2015ء کے بعد قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوامی خوشحالی اور شہر کی تعمیر وترقی کے سفر کا دوبارہ آغاز ہوگا ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے انتخابی مہم کے سلسلے میں شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کمیٹیوں میں حق پرست اُمیدواروں کی انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حق پرست بلدیاتی امیدواران اور علاقہ عمائدین و معززین اور عوامی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ شہر کراچی کی تعمیر و ترقی میں متحدہ قومی موومنٹ کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے ،ایم کیو ایم کو جب بھی موقع ملا عوامی خدمت اور شہر کی عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 5دسمبر2015ء کو شہر یوں کی خدمت اور شہر قائد کو ترقی کے سفر دوبارہ ڈھالنے کے لئے حق پرست اُمیدواروں کو اپنے ووٹوں سے کامیاب بنائیں۔