کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلقات کے حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات نے مصطفی کمال کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات الطاف حسین کے ’را‘ سے تعلقات کے حوالے سے ڈیفنس میں مصطفی کمال کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی جس میں قائد ایم کیو ایم کے بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انیس قائم خانی اور ڈاکٹر صغیر احمد بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مصطفی کمال نے اللطاف حسین کے ’را‘ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے تعاون کرنے پر آمادگی ظاہر کی جب کہ سرفراز مرچنٹ کو پاکستان لانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد حیات سے مصطفیٰ کمال سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے الطاف حسین کے ’را‘ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے تعاون مانگا تھا۔ مصطفیٰ کمال نے چند روز قبل اپنی پریس کانفرنس کے دوران الطاف حسین کے ’را‘ کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا تھا۔