لندن (جیوڈیسک) ڈاکٹروں نے الطاف حسین کی انجیو گرافی رپورٹ تسلی بخش قرار دے دی۔ محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے قانونی مدد مانگی تو وزیراعظم کی ہدایت پر عمل کیا جائے گا۔
لندن میں الطاف حسین کی انجیو گرافی کی رپورٹ ڈاکٹروں کو موصول ہو گئی ہے۔ الطاف حسین کی طبیعت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی انجیو گرافی رپورٹ تسلی بخش ہے۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین ابھی ہسپتال میں ہیں۔ قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ان کی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی درخواست پراسیسنگ کیلئے بھیج دی جائے گی۔
تسنیم اسلم نے کہا کہ الطاف حسین نے ابھی تک قانونی معاونت نہیں مانگی۔ قانونی مدد مانگی گئی تو وزیراعظم کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔