الطاف حسین کو ذمے داروں کیخلاف کارروائی کا یقین دلا دیا، وزیراعلیٰ سندھ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah
Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ کے کارکنوں کے ساتھ ہونے والے سانحات کے متعلق متحدہ کے قائد الطاف حسین اور گورنر سندھ عشرت العباد سے رابطے ہوئے ہیں اور یقین دلایا کہ ان واقعات کا ذمے دارجو بھی ہو گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

یہ بات وزیراعلیٰ سندھ نے منگل کی شب انقلاب ایران کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی قونصل خانے میں منعقدہ تقریب کے موقع پرصحافیوں کو بتائی، انھوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں متحدہ کے دو کارکنوں کی ہلاکت کی سینئر افسران تحقیقات کر رہے ہیں، بدقسمتی سے یہ واقعات ایسے وقت ہوئے جب وہ خود عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے تھے۔

تاہم اطلاع ملتے ہی انکوائری کے احکام جاری کر دیے، وزیر اعلی سندھ نے انقلاب ایران کے 35 سال مکمل ہونے پر ایرانی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔دریں اثنا وزیراعلیٰ نے آج امن و امان سے متعلق اجلاس طلب کر لیا۔