الطاف حسین کی ثناء مرزا،امین حفیظ پر پی ٹی آئی کے حملوں کی مذمت

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اینکر ثنا ء مرزا، سینئر پورٹرز امین حفیظ ا اورجیو نیوزکی ڈی ایس این جی وین کو لاہور میں پی ٹی آئی کے دھرنے کی کوریج کے دوران ہوٹنگ ، بوتلیں اور انڈے پھینک کر تضحیک آمیز سلوک کا نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دھرنوں کے دوران سیاسی جماعتوں کی جانب سے صحافیوں کو توہین اور تضحیک آمیز سلوک کا نشانہ بنانا آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیو زچینلز کے رپورٹرز اور اینکر پرسن کا سیاسی جماعتوں کے پروگراموں کی آزادانہ کوریج کرنا بنیادی حق ہے اور انہیں اس سے روکنا کسی طرح بھی جمہوری اور سیاسی عمل نہیں ہے۔

اس سے قبل بھی دھرنوں میں صحافیوں اور خواتین نمائندگان کے ساتھ ایسے افسوسناک واقعات رونما ہوچکے ہیں تو انتہائی غیر اخلاقی اور آزادی صحافت کی صریحاً خلاف ورزی کا عمل ہے۔

الطاف حسین نے ثناء مرزا، امین حفیظ اور دیگر صحافیوں سے دلی ہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں جراتمندانہ اور آزادانہ رپورٹنگ پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔