الطاف حسین نے سیکٹر ممبران و کارکنان کا اجلاس طلب کرلیا

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تمام باکردار سیکٹر ویونٹس کے ممبران وکارکنان کا اجلاس آج شام 6بجے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز میں طلب کر لیا ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ ملک کی نازک صورتحال سے میں پہلے ہی دکھی، غم زدہ اور پریشان ہوں ، دوسری طرف پارٹی کے بڑے ذمہ داروں کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور مفاد پرستانہ رویہ سے سخت نالاں اور دکھی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس کی تفصیلا ت آج شام کے اجلاس میں میں ساتھیوں کے ساتھ اس درخواست کو لیکر کہ وہ مجھے قیادت کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کریں لے کر حاضر ہوں گا۔