لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین شیخ رشید احمد کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے شیخ رشید احمد کی گاڑی پر فائرنگ کی بھرپور مذمت کی۔
اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ خدا انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ شیخ رشید احمد نے خیریت دریافت کرنے پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تندرستی کیلئے دعا کی۔