الطاف حسین کی جانب سے پشاور دھماکے کی مذمت

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پشاور میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ایک سیکورٹی اہلکار سمیت خاتون اور بچے کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ پشاور میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بد ترین کارروائی ہے اور اس میں ملوث دہشت گرد جلد اپنے عبرتناک انجام سے دو چار ہونگے۔

انہوں نے دھماکے میں شہید ہونیو الے سیکورٹی اہلکار ، خاتون اور بچے کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہا رکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلدومکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ الطاف حسین نے وفاقی اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور آپریشن ضرب عضب کے ذریعے ملک و قوم کو دہشت گردی کے عفریت سے نجا ت دلائی جائے۔