الطاف حسین کا فلسفہ خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ،عوام اپنی زندگی میں خوشحالی کے لئے ایم کیو ایم کے نمائندوں کا انتخاب کریں نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کا فلسفہ پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضمانت ہے پاکستان کے ہر شہر اور گاہوں میں بسنے والی عوام اپنی زندگیوں میں خوشحالی اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد ایم کیو ایم کے نمائندوں کا انتخاب کریں ایم کیوایم ملک کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو گلیوں اور محلوں سے قیادت نکال کر ایوانوں تک پہنچاتی ہے۔

گلیوں اور محلوں میں عوام کے درمیان موجود رہنے والی قیادت ہی عوامی مسائل حل اور علاقائی ترقی کو یقینی بنا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے شاہ فیصل ٹائون کی مختلف یونین کونسل میں 3اہم شاہراہوں اور متعدد گلیوں کی تعمیر کے بعد افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ دران اور شاہ فیصل ٹائون کے بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

متعدد علاقائی ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پر عوام نے مسرت کا اظہار کیا اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے اور سہولیات کی فراہمی پر ایم کیو ایم کے قائد محترم الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی ہدایت پر حق پرست اراکین اسمبلی نے اپنے ترقیاتی فنڈز کو بروئے کار لاکر عوامی خدمت کی انجام دہی کو یقینی بنا دیا اس موقع پر نشاط ضیاء قادری نے عوام کو یقینی دلا یا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن اور اُن کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کے سفر کو جاری رکھا جائے گا۔

بعد ازاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اپنے ترقیاتی فنڈز سے شاہ فیصل ٹائون کی مختلف شاہراہوں اور گلیوں کی تعمیر سے قبل فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی درستگی کو یقینی بنا نے کے بعد کشادہ سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنا نے کے بعد عوام کی آمد ورفت کے لئے کھول دیا نشاط ضیاء قادری نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کی فراہمی اور ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا ئیںگے۔

NISHAT ZIA QADRI

NISHAT ZIA QADRI