الطاف حسین کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کو ”بیساکھی “ کی پیش کی ہے۔ ایم کیو ایم کے جاری بیان کے مطابق الطاف حسین نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم کیوایم تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے۔

الطا ف حسین نے سکھ برادری سے اپیل کی کہ وہ بیساکھی کے موقع پر اپنی عبادات میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ، دہشت گردی کے خاتمے ، امن و امان کے قیام اور ایم کیوایم کے حق پرستانہ مشن ، مقصد اور نظریئے کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کریں۔