کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ الطاف حسین سندھ دھرتی کے سچے سپوت ہیں اوران کی جدوجہد ہمیشہ سندھ دھرتی اور ملک کے مفادات تک محدود رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری کا دھمکی آمیزبیان دراصل سیاسی بالغ نظری نہیں بلکہ بیوقوفی ہے، دھمکی آمیزبیان کو الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے عوام کسی صور ت برداشت نہیں کرسکتے۔ ڈاکٹر صغیر احمد نے مزید کہا کہ بلاول زرداری سیاسی وارثت کے صدقے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بنے ہیں جوکہ ان کا حق بھی نہیں تھا۔