لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ دھرنے میں شریک جن ماؤں، بہنوں کی دل آزاری ہوئی ان سے معافی چاہتا ہوں اور شیریں مزاری سے معذرت کرتا ہوں۔
الطاف حسین نے کہا ابھی تو میں نے عمران کیخلاف کچھ نہیں کہا جب کہوں گا تو انہیں آٹے، دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔ واضح رہے الطاف حسین نے دھرنے میں شریک خواتین کے بارے میں نازیبا کلمات کہے تھے جس کے بعد تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کھل کر ایک دوسرے کے سامنے آ گئی ہیں تھیں۔
تحریک انصاف نے آج الطاف حسین کے خلاف برطانیہ جبکہ متحدہ نے عمران خان کے خلاف امریکی سفیر کو خط بھجوا دیا تھا۔ دونوں جماعتوں نے مختلف شہروں میں ایک دوسرے کے خلاف مظاہرے بھی کئے۔