کراچی (جیوڈیسک) ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ 25 مئی اتوار کے دن ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد اور ان سے اظہار یکجہتی کے لئے تبت سینٹر پر ریلی منعقد کی جائے گی جو ایک نیا ریکارڈ قائم کرے گی۔
انہوں نے کہا 25 مئی کو ریلی کے شرکاء اس بات کا اظہار کریں گے کہ ملکی اور بین الاقوامی سازشوں کے باوجود الطاف حسین کی قیادت میں اپنی منزل تک پہنچ کر دکھائیں گے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اُمید ظاہر کی الطاف حسین کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا معاملہ خوش اُسلوبی سے حل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن شہر میں امن کے قیام کے لئے ہونا چاہیے، ایم کیو ایم کو کارنر سے لگانے کے لئے نہیں۔