کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد سے اظہار یک جہتی کے لئے کارکنوں اور ہمدردوں کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں دھرنوں کا سلسلہ مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے۔
لندن میں الطاف حسین کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں کی جانب سے کراچی میں نمائش چورنگی پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔ دھرنے کے شرکا نے الطاف حسین کے پوٹریٹ اٹھا رکھے ہیں۔
جبکہ کارکنان کی جانب سے الطاف حسین کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کی رہائی تک دھرنا جاری رہے گا۔ دوسری جانب گرو مندر سے نمائش چورنگی کی طرف جانے والے تمام رستے بند کر دیئے گئے ہیں جب کہ متحدہ کی جانب سے شہریوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ 3 روز لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کے الزام میں ان کی رہائش گھر سے گرفتاری کی خبر کے ساتھ ہی کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ایم کیو ایم کی جانب سے دھرنوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔