اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے کی جانے والی معذرت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نازیبا الفاظ کے استعمال پر الطاف حسین کی جانب سے کی جانے والی معذرت موجودہ ماحول میں تنائو کو کم کرنے کی کوشش ہے موجودہ حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ سیاستدان ایک دوسرے کے خلاف کوئی ایسا بیان دیں جو مفاہمت کی سیاست کو نقصان پہنچائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رحمان ملک نے بھی تمام سیاستدانوں کو گالم گلوچ کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس کا حل گفتگو کے ذریعے نہ نکل سکتا ہو۔
تمام سیاستدانوں کو تحمل کی سیاست کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔