کراچی:قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست نمائندے عوامی خدمت کے سلسلے میں اپنی کاوشوں کو برئوے کار لارہے ہیںاور ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور حق پرست قیادت بلا کسی امتیاز وتفریق لوگوں کے مسائل حل کرنے مصروف عمل ہیں شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے حق پرست قیادت شہریوں کی خدمت کا عزم لیکر آئی ہے اور اس مقصد میں بلا امتیاز ایمانداری و دیانتداری سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں
ان خیالات کا اظہار حق پر ست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید کے ہمراہ کورنگی کے مختلف علاقوںمیں صفائی ستھرائی کے کام کے معائنہ کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ا نہوں نے موقع پر موجودصفائی ستھرائی کے عمل پر مامور سینٹری ورکر اور سینٹری انسپکٹر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے
کیونکہ صاف ستھرے ماحول سے ہی ایک صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہیصفائی ستھرائی کے بعد جراثیم کش ادویات اور چونے کا چھڑکائو ضرور کیا جائے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے کہا کہ حق پر ست نمائندوں کو قائد تحریک الطاف بھائی کی جانب سے حق پرستی کی جو تربیت ملی ہے اس کو بھر پور طریقے سے استعمال کررہے ہیں تاکہ قائد تحریک الطاف حسین اور حق پرستوں کانام مذید روشن ہوسکے اور عوام حق پرستوں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو برسوں یاد رکھیں حق پرست قیادت عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام الناس کی بلا امتیازخدمت کر رہی ہے اور خلوص دل سے عوام کی خدمت کرتے رہیں گیا