الطاف حسین کی حیثیت باپ کی سی ہے، کوئی اور قائد قبول نہیں، رہنما متحدہ

Haider Abbas Rizvi

Haider Abbas Rizvi

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کی حیثیت باپ کی طرح ہے۔ ان کے سوا کسی کو قائد قبول نہیں کر سکتے۔ انہوں نے الطاف حسین سے فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ پارٹی میں الطاف حسین کا کردار ایک باپ کی طرح ہے، ایم کیوایم کا ہر ایک کارکن الطاف حسین کی قیادت پراعتماد کرتا ہے۔

انہوں نے ہر موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان کو سپورٹ کیا اور کئی بار رابطہ کمیٹی کی کو تاہیوں پر درگزر کیا۔ ہماری الطاف حسین سے درخواست ہے کہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم میں الطاف حسین ایک والد کی حیثیت رکھتے ہیں۔ الطاف حسین سے اپیل کرتا ہوں کی ہماری کوتاہیوں کومعاف کر دیں۔