الطاف حسین کو طالبان کی دھمکیوں کیخلاف برطانوی وزیراعظم کو خط

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) رؤف صدیقی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان کی جانب سے الطاف حسین کی قتل کی دھمکی سے کروڑوں لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ الطاف حسین کی سکیورٹی کو فوری طور پر مزید موثر اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

تحریک طالبان پاکستان کی لندن میں موجودگی نہ صرف الطاف حسین بلکہ خود برطانیہ کی سکیورٹی کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے دھمکی آمیز خط کے بعد ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کے اس پہلو کو بھی ضرور جانچنا چاہیے۔