کراچی (جیوڈیسک) متحدہ کی رابطہ کمیٹی، حق پرست سینیٹرز ، اور ، ممبران پارلیمنٹ نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون، اور دیگر برطانوی حکام کو خطوط ارسال کیے ہیں، خطوط میں الطاف حسین اور دیگر قائدین کو طالبان کی جانب سے دی جانیوالی قتل کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
خطوط میں نے کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم ایک لبرل اور، روشن خیال جماعت ہے، جو دہشت گردی کے خلاف ہے اور الطاف حسین نے ہمیشہ ہر فورم پر مذہبی انتہا پسندی اور طالبانائزیشن کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
اسی وجہ سے انتہا پسند عناصر انہیں نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، خطوط میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ایک بار پھر قائد تحریک الطاف حسین اور دیگر رہنماوٴں کو طالبان کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
جن پر سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، برطانوی وزیر داخلہ اور دیگر برطانوی حکام سے اپیل کی گئی کہ لندن میں الطاف حسین کی حفاظت کے لیے موثر اقدام کیے جائیں۔