بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا یا ہے بلا تفریق علاقائی ترقی اور عوامی خوشحال ہمارا طرہ امتیاز ہے آج شہر قائد میں تعمیر و ترقی قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن اور انتھک جدو جہد کا ثمر ہے ،قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم ،میونسپل کمشنر مسرور میمن اور شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز کے ہمراہ ایم پی اے ترقیاتی فنڈز سے شاہ فیصل کالونی نمبر5کی اندرونی گلیوں میں سی سی فلورنگ کے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ بلدیاتی ادارے مالی بحران کا شکار ہیں جس کی وجہ سے کئی سالوں سے بلدیاتی اداروں کی جانب سے ترقیاتی کام روکے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے علاقائی سطح پر عوامی مسائل میں اضافہ ہوا ہے اسے مد نظر رکھتے ہوئے حق پرست قیادت نے اپنی جدو جہد اور کاوشوں کو بروئے کار لاکر حکومت سندھ کے ذریعے ایم پی اے ترقیاتی فنڈز کا اجراء کرایا جو کہ مسائل کے لحاظ سے انتہائی محدود ہیں مگر قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے حق پرست قیادت نے ایم پی اے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ عوامی مسائل کے حل کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا اور الحمد اللہ آج شہر کے تمام علاقوں میں حق پرست ایم پی اے کے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے عوام کے بنیادی مسائل فراہمی و نکاسی آب ،سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر کا جال بچھا دیا ہے۔

ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی کے ساتھ جاری اور انشا اللہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد عوام کو علاقائی مسائل کے حوالے سے درپیش شکایات کا ازالہ ممکن ہوسکے گا ،دورے کے موقع پر جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کا معائنہ کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متعلقہ ذمہ دران اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ ایم پی اے فنڈز سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کیا جائے اور اسے جلد از جلد مکمل کرکے عوامی کو بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri