اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ الطاف حسین عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، ان کے بیانات خطرناک رجحانات کو جنم دے رہے ہیں، جبکہ ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے بیانات نہیں بلکہ حکومتی اقدامات ملک کو خطرناک صورت حال کی جانب لے جارہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد اپنے بیانات سے ملک میں افراتفری پھیلا رہے ہیں،، غیر ذمہ دارانہ بیانات سنجیدہ نتائج کا سبب بن سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے ایسے بیانات خطرناک رجحانات کو جنم دے رہے۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پروشید رشید الزام تراشی کے بجائے الطاف حسین کے اٹھائے گئے سوالات کے جواب دیں، الطاف حسین نے ہمیشہ نتائج کی پرواہ کئے بغیر عوام کو حقائق سے آگاہ کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔