لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین آج بذریعہ ویڈیو لنک انتہائی اہم اور حساس موضوع پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
لندن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفیِ عزیز آبادی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین آج پاکستان کے وقت کے مطابق شام چھ بجے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر خورشید بیگم سیکرٹریٹ میں ایک اور انتہائی اہم اور حساس موضوع پر پریس کانفرنس سے کریں گے اور پوری پاکستانی قوم کو ملکی بین الاقوامی صورتحال اور اس کے پاکستان پر فوری پڑنے والے اثرات کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔