کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے تمام شہداء، لاپتہ، زخمی، معذور اور اسیر کارکنان وہمدردوں کے اہلخانہ کے لئے ایک ہنگامی اجلاس لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں جمعرات شام 5 بجے منتعقد کیا جائے گا، جس سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین خطاب کریں گے۔
رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام شہیدوں، اسیروں، لاپتہ کارکنان، زخمی اورمعذور کارکنان وہمدردوں کے اہلخانہ ہنگامی اجلاس میں بھرپور شرکت کریں۔ 1992ء سے آج 2015ء تک متحدہ قومی موومنٹ کے تمام شہداء، گرفتاریوں کے بعد لاپتہ کیے گئے۔
حراست کے دوران بہیمانہ تشدد سے زخمی، معذور اور اسیر کارکنان وہمدردوں کے والدین اور دیگر اہلخانہ کا ایک ہنگامی اجلاس 6اگست 2015ء بروز جمعرات شام 5 بجے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین خطاب کریں گے۔