الطاف حسین نے ہمیشہ اتحاد و یکجہتی اور امن کا دروس دیا ہے۔ ارتضیٰ فاروقی

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین نے ہمیشہ اتحاد و یکجہتی اور امن کا درس دیا ہے ،ترقی اور عوامی خوشحالی کا دارومدار امن میں ہے متحدہ قومی موومنٹ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے جہاں شہر کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے اپنا بے مثال کردار ادا کیا ہے وہیں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لئے بھی کوششوں کو بروئے کار لاکر شہر میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے امام بارگاہ کاظمین سادات کالونی میں یادگاری شب داری کے موقع پر امام بارگاہ کاظمین کے دورے پر کیا اس موقع پر انہوں نے علماء و ذاکرین اورعوام سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علماء و ذاکرین اور عوام نے شہر کراچی میں قیام امن اور علاقائی مسائل کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کی کاشوں کو سراہا اور اتحاد و بین المسلمین کے فروغ کے لئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو خراج تحسین پیش کیا۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی واحد عوامی جماعت ہے جو عوام کی بلا تفریق خدمت اور تمام کاتب فکر کے لوگوں کے درمیان فرقہ ورانہ ہم آہنگی اتحاد و بھائی چارگی کے فروغ کے لئے جد جہد کرتی ہے انہوں نے کہاکہ اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہم بھائی کو بھائی سے لڑانے والے دشمنوں کو شکست دے سکتے ہیں ارتضیٰ فاروقی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد و یکجہتی کے ذریعے قیام امن کو یقینی اور سازشی عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا دیں۔