الطاف حسین نے ہمیشہ اتحاد و بین المسلمین کو فروغ دیا، علماء و ذاکرین کا الطاف حسین کو خراج تحسین

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اتحاد وبھائی چارگی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کی علامت ہے قائد تحریک محترم الطاف حسین کا ویژن تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی درمیان اتحاد و بھائی چارگی کو فروغ دیکر ترقی اور خوشحالی کا قیام عمل میں لانا ہے انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کا اتحاد قائم کر کے ملک میں خوشحالی لائیں گے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ حضرت امام زین العابدین کے یوم شہادت کے موقع پر شاہ فیصل کالونی میں برآمد ہونے والے بڑے ماتمی جلوس کے موقع پر ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور خدمت خلق فائونڈیشن کے زیر اہتمام قائد تحریک محترم الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر عزاداران حسین کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے قائم کئے گئے استقبالیہ و فرسٹ ایڈ میڈیکل کیمپ کے دورے پر کیا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ذمہ دران بھی موجود تھے حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان ،نشاط ضیاء قادری نے خدمت خلق فائونڈیشن کے تحت قائم میڈیکل ایڈ کیمپ پر ماتمی عزاداروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کیا اس موقع پر علماء و ذاکرین اور شیعہ عمائدین سے ملاقات کی اس موقع پر علماء و ذاکرین اور شیعہ عمائدین نے کہاکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ہمیشہ اتحاد و بین المسلمین کو فروغ دیا آج شہر کراچی میں تمام مسالک کے لوگوں کا اتحاد ایم کیو ایم اور قائد تحریک الطاف حسین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے علماء و ذاکرین نے ماہ محرم الحرام کے دوران فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور اتحاد و بین المسلمین کے فروغ کے حوالے سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیااس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ ایم کیو ایم عوام کی بلا تفریق رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے قائد تحریک محترم الطاف حسین اپنے کارکنان کو ہمیشہ خدمت ،ترقی اور خوشحالی کے ساتھ اتحاد و ہم اہنگی کا درس دیا ہے نشاط ضیاء قادری نے علماء و ذاکرین اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ماہ محرم الحرام کے دوران اتحاد و بھائی چارگی قائم رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

MNA Iqbal Muhammad Ali Khan

MNA Iqbal Muhammad Ali Khan