الطاف حسین کا اردو بولنے والوں کیلئے الگ صوبے کا مطالبہ

Altaf Hussain

Altaf Hussain

حیدر آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جسلے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت مردم شماری کرائے جائے تو شہری آبادی زیادہ نکلے گی، شہری آبادی کو برابر کا حصہ نہ دیا گیا تو بات علیحدہ صوبے تک پہنچ سکتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا اردو اور سندھی بولنے والے سندھی ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں اور اگر اردو بولنے والے پسند نہیں تو ان کا الگ صوبہ بنا دیں۔ الطاف حسین نے کہا جمہوریت کی علمبردار جماعتوں نے کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے، کوئی نہ کوئہ بہانہ بنا کر بلدیاتی انتخابات سے فرار اختیار کیا گیا، بلدیاتی انتخابات سے فرار اختیار کیلئے حلقہ بندیوں کا شوشہ چھوڑا گیا۔

بلاول بھٹو کے ٹویٹ ”مر جائیں گے لیکن سندھ نہیں دیں گے” کے جواب میں الطاف حیسن نے کہا بلاول تمہارے جذبات سمجھتا ہوں تم میرے بھتیجے ہو، بھتیجے جیسا رویہ اختیار کرو۔ الطاف حسین نے بلاول بھٹو کو نصیحت کی کہ پہلے تولو پھر بولو۔الطاف حسین نے کہا وفاقی حکومت والو مہاجروں میں علیحدگی کے بیج بونا چاہتے ہو۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا پرویز مشرف کو تین سال ججوں نے دیے، جنرل کیانی اور افتخار چودھری آرٹیکل 6 کی زد میں آتے ہیں، میٹھا میٹھا ہپ ہپ، کڑوا کڑوا تھو تھو مت کرو۔ الطاف حیسن نے کہا پاکستان آیا تو ضیا الحق کی طرح مار دیا جائے گا۔