الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ترقی اور عوامی خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔شیراز وحید

کراچی : حق پر ست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ترقی اور عوامی خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے علاقائی مسائل کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی احساس محرمیوں کا خاتمہ کرکے شہر کے شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں بنیادوں پر ترقی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں اور اداروں کے تعاون سے عوام کو مسائل سے پاک ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے گا ان خیالات کا اظہارحق پر ست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کے ہمراہ کورنگی زون آفس میںبلدیہ کورنگی کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرضلع کورنگی ،کورنگی زون کے تمام محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے حق پرست اراکین اسمبلی نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمات کی انجام دہی کے حوالے سے محکمانہ کار کردگی کو مزید بہتر بنا ئیں اور عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے کے لئے اقدامات کریںایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی کہ شب برات کے موقع پر کورنگی زون کے قبرستانوں ،مساجد و امام بارگاہوںکے اطراف صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات ،جھاڑیوں کی کٹائی کی بہتری سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی ہر ممکن طریقے سے یقینی بنا ئی جائے تاکہ شب برات کے موقع پر آنے والے زائرین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Shiraz Waheed Speech

Shiraz Waheed Speech