کراچی (خصوصی رپورٹ) حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کا بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ ،علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل اور نماز عید کے حوالے سے جار ی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے حق پرست اراکین اسمبلی نے کہاکہ علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا نے کے لئے بلدیاتی ادارے ٹھوس اقدامات کرکے عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور فراہمی ونکاسی آب کے حوالے سے مسائل پر توجہ دینے اور شکایات کا بروقت ازالے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے۔
حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو مسائل کا شکار نہیں ہونے دیں گے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو تمام تر مسائل سے نجات دلا ئیں گے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے عوام مسائل سے دوچار ہیں فعال بلدیاتی نظام اور نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی کے ذریعے ہی عوام میں پائی جانے والی احساس محرمیوں کا خاتمہ اور علاقائی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے علاقائی ترقی کو ممکن بنا یا جاسکتا ہے لہذا ضروری ہے۔
پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے پورے ملک میں یکساں بلدیاتی نظام نافذ کرکے نچلی سطح پر اقتدار ک منتقلی کو یقینی بنا یا جائے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ علاقائی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیںحق پرست اراکین اسمبلی نے شاہ فیصل کالونی مرکزی عید گاہ کا دورہ کرکے شاہ فیصل زون کی جانب سے نماز عید کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ عبادت گاہوں۔
عید گاہوں اور نماز عید کی اجتماع گاہوں کے اطراف قائم تمام تر تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے اور صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں اس موقع پر اراکین اسمبلی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر خصوصاً عبادت گاہوں سمیت نماز عید کی تمام اجتماع گاہوں کی آمد و رفت کے راستوں پر سیوریج سسٹم کی درستگی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے نماز عید سے قبل درست کیا جائے۔