کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین نے ہمیشہ عوامی خدمت کا درس دیا ہے آج شہر کراچی کے چپے چپے میں تعمیر وترقی قائد کے ویژن کی تکمیل ہے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ترقی اور عوامی خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے ترقیاتی فنڈز سے اپنے حلقہ انتخاب PS-119میں ترقیاتی منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ،رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے کہاکہ عوام کو بنیادی علاقائی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیا م کے لئے اپنے ترقیاتی فنڈز کو بروئے کار لارہے ہیں۔
اپنے ترقیاتی فنڈز سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کا معائنے کے موقع پر علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر عوام کو سہولیات کی فراہمی میں شب روز مصروف ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے عوام کو درپیش بنیادی علاقائی مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں گے ترقیاتی منصوبوں پر کام کا معائنہ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے علاقائی ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کسی بھی قسم کی سست رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے۔