الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔ارتضیٰ فاروقی

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی کی کاوشوں سے زیر تعمیر ملیر ہالٹ فلائی اوور کے اطراف درجنوں سوسائٹیز اور گوٹھوں میں سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنا دیا مذکورہ آبادیوں میں سیوریج نظام کی بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر سیوریج لائنوں کی تنصیب کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے گزشتہ روز سیوریج لائنوں کی تنصیب کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو ہر شعبے میں مسائل سے نجات دلا ئیں گے انہوں نے سیوریج لائنوں کی تنصیب کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج سسٹم کی درستگی کے لئے جاری ترقیاتی کاموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر طارق بن زیادسوسائٹی ،شاہ فیصل ٹائون اور ملحقہ آبادیوں کے مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر طارق بن زیاد سوسائٹی اور شاہ فیصل ٹائون کے مکینوں کو سیوریج کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تعاون سے نئی لائنوں کی تنصیب کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے انشا اللہ لائنوں کی تنصیب کے بعد ایک وسیع آبادی میں سیوریج سسٹم کو بہتر بنا لیا جائے گا رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے اس موقع پر موجود بلدیاتی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر فراہمی و نکاسی آب اور عوامی درپیش بلدیاتی مسائل کے حل کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

 MPA IRTZA FAROOQUI

MPA IRTZA FAROOQUI