کراچی (جیوڈیسک) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر عوام کو ہر شعبے میں سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں عوام میں پائی جانے والی محرمیوں کا خاتمہ کرکے عوام کو با اختیار بنائیں گے۔
رکن صوبائی اسمبلی نے کہاکہ علاقائی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے یونین کونسل کی سطح پر مضبوط اور مکمل انتظامی اختیارات کے ساتھ بلدیاتی نظام قائم کرکے فی الفور بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے خدمت خلق فائونڈیشن کے زیر اہتمام کارڈک ایمرجنسی سینٹر شاہ فیصل کالونی میں لیبارٹری کلیکشن پوائنٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارڈک ایمرجنسی سینٹر شاہ فیصل ٹائون کی انتطامیہ و افسران ڈاکٹرزاور ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ارکان کے علاوہ شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران بھی موجو د تھے۔
خدمت خلق فائونڈیشن کے تحت لیبارٹی کلیکشن پوائنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین نے اپنی سیاسی جد وجہد کا آغاز خدمت انسانیت سے کیا ایم کیو ایم سے قبل خدمت خلق فائونڈیشن کا قیام ایم کیو ایم کی انسانیت کی خدمت کی مثال ہے آج یہ ادارہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی رہنمائی میں خدمت خلق کے حوالے سے ایک بین الاقوامی فلاحی ادارہ بن چکا ہے۔
نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ مخیر حضرات کے تعائون اور سرپرستی سے خدمت خلق فائونڈیشن ملک کے مصیب زدہ عوامی خدمت میں پیش پیش ہے سیلاب ہو یا زلزلہ یاکوئی ناگہانی آفات خدمت خلق فائونڈیشن قائد تحریک کی ہدایت میں انسانیت کی خدمت اور اپنے دکھی بہن بھائیوں کی داد رسی کے اُن کی آباد کاری کے لئے جد جہد میں مصروف رہتا ہے۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا یا ہے اور یہ وجہ ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے جب بھی ہمیں انتظامی اختیار حاصل رہا ہم نے بلا تفریق عوامی خدمت انجام دیکر عوام میں خوشحالی لانے کی کوششیں کی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کارڈک ایمرجنسی سینٹر کا شہر کی مختلف آبادیوں میں قیام قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر عمل میں لایا گیا تاکہ امراض قلب کے مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی ممکن بنا یا جاسکے اس موقع پر انہوں نے کارڈک ایمرجنسی سینٹر سمیت تمام سرکاری طبی مراکز کو فعال بنا نے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست صوبائی وزیر صحت کو ہسپتالوں اور کارڈک ایمرجنسی سینٹر میں اسٹاف و طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مشنری کی کمی سے آگاہ کیا جائیگا ۔
انشا اللہ تمام تر سہولتوں سے آراستہ کرکے عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا۔