کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ متحدہ اور اس کے قائد الطاف حسین کے خلاف ملکی سطح کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ کراچی متحدہ قومی موونٹ کی جانب سے رمضان سے قبل سالانہ ہونے والا جنرل ورکرز اجلاس کا انقعاد کیا گیا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین، منتخب نمائندے اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک رہے۔<
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم ڈپٹی کنویئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور خدمت خلق کے رضا کار ماہ رمضان میں اس طرح زکو اور فطرہ جمع کریں کہ کسی کو انگلی اٹھانے کا موقع نہ ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سازش کی جا رہی ہے۔
لیکن متحدہ اس کا مقابلہ کرے گی۔ اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ جو سازشی عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو الطاف حسین اور الطاف حسین کو ایم کیو ایم سے دور کر دیں گے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اور ایسے سازشی عناصر کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔