لندن (جیوڈیسک) الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے لئے ایم کیو ایم کے مرکزی قائدین لندن پہنچ گئے ہیں۔ لندن پہنچنے والوں میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی کمال، کنور نوید جمیل اور قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار شامل ہیں۔
تینوں رہنما ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کریں گے جس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت سے متعلق غور بھی متوقع ہے۔