کراچی(جیوڈیسک)الطاف حسین نے سیاست سے علیحدگی کا مشروط اعلان کر دیا، کہتے ہیں الیکشن کمیشن عدلیہ اور نگران حکومت کی خاموشی کے حوالے سے شام پانچ بجے پریس کانفرنس کر یں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے اعلامیہ کے مطابق تینوں اداروں کے کسی بھی رکن نے ثبوت و شواہد اور تاریخی حوالوں اور دلائل سے الطاف حسین کو شکست دے دی تو وہ سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیں گے۔
اس سے پہلے پنجاب ہاس لاہور میں نامزد امیدواروں اور کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ وہ ملک میں لوٹ کھسوٹ اور ظلم و جبر کے نظام کو بدلنے نکلے ہیں۔ ایم کیو ایم جاگیر دارانہ اور وڈیرانہ نظام کے خلاف ہے۔ کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔