کراچی (جیوڈیسک) کراچی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے ایم کیوایم کراچی کے تمام تنظیمی شعبہ جات کے کارکنوں کاہنگامی اجلاس آج شام 6 بجے طلب کرلیاہے اور کارکنوں کو تمام جاری احتجاجی مظاہرے فی الفورمنسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق الطا ف حسین نے ایم کیوایم کے کراچی کے تمام یونٹس،سیکٹرزسمیت تمام شعبہ جات کے کارکنوں کاہنگامی اجلاس آج شام6 بجے لال قلعہ گراونڈ عزیزآبادمیں طلب کرلیاہے،تنظیمی اجلاس کی کارروائی سے میڈیا کو بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔
دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے ایم کیوایم کے تمام زونز، سیکٹرز اور ضلعوں کوہدایت کی ہے کہ وہ تمام جاری احتجاجی مظاہرے آئندہ ہدایت تک فی الفورمنسوخ کردیں۔