الطاف مغل چھوریاں چیئرمین پیپلز پاورلیگ انٹرنیشنل اٹلی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے
Posted on February 9, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کھاریاں(جی پی آئی)الطاف مغل چھوریاں چیئرمین پیپلز پاو رلیگ انٹرنیشنل اٹلی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسا قانون بنایا جائے جس سے پاکستان میں خاندانی اور موروثی سیاست کا خاتمہ ہوسکے۔
چند خاندان اور اُنکے ہی افراد عرصہ دراز سے پاکستان پر قابض ہیں اور وہی بار بار ایم این اے اور ایم پی اے بنتے ہیں جس کی وجہ سے عام اورباصلاحیت افراد اسمبلیوں تک نہیں پہنچ سکتے اُنہوں نے پاکستانی عوام سے بھی کہا کہ وہ بھی الیکشن کمیشن پر دبائوڈالیں اوراس طرح کے قانون پاس کروانے کیلئے مہم شروع کریں پیپلز پاور لیگ کے کارکنان اس مہم کا حصہ بنیںگے اور اس کو کامیاب بنائیں گے۔