ایم کیو ایم : متبادل توانائی کے منصوبوں پر غور

MQM

MQM

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں اپنی مدد آپ کے تحت شمسی توانائی اور متبادل توانائی کے منصوبوں پر کام کرنے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ ملک میں بڑھتے ہوئے توانائی بحران نے عوام کو توانائی کے متبادل ذرائع کے استعمال پر مجبور کردیا ہے۔

متحدہ قومی مومنٹ نے توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت شمسی توانائی اور توانائی کے دیگر منصوبوں پز کام کرنے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد کیا اجلاس میں طے کیا گیا کہ لوڈ شیڈنگ سے نجات اور شمسی توانائی سے بجلی فراہم کرنے کے عوامی منصوبے کا آغاز عزیز آباد سے کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں قائد تحریک الطاف حسین کی رہائش گاہ اورایم کیو ایم کے مرکزی دفاتر کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائیگا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان منصوبوں کو عملی شکل دینے کے لیے شمسی توانائی اور متبادل توانائی سے بجلی پیدا کرنے والی مختلف کمپنیوں سے اوپن ٹینڈر طلب کئے جائینگے رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے توانائی کے مسئلے کی صرف نشاندہی نہیں کی بلکہ مسئلے کا حل بھی پیش کیاہے۔