حلقہ علویہ القادریہ کے سربراہ سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی کا عبداللہ شاہ اصحابی کے مزار پر حاضری کے موقع پر گفتگو

HALQA ALVIA ALQADRIA

HALQA ALVIA ALQADRIA

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ کے سربراہ سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی سید خورشید الحسن شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ امن و خوشحالی کے لئے تعلیمات اولیاء اکرام کو فروغ دیکر ہم اپنے معاشرے کو بہتر اور زندگی کو اسلامی تعلیمات پر ڈھال سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ مکلی میں عبداللہ شاہ اصحابی کے مزار شریف پر خلفاء اکرام درگاہ شاہ جیلانی کے ہمراہ حاضری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ فروغ دین کے لئے اوالیاء اکرام کی تعلیمات ہی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اگر ہم اپنی زندگی کو اللہ اور اس کے روسول ۖ کے بتا ئے ہوئے راستے پر ڈھال لیں تو ہماری زندگیوں میں سے بحرانوں کا خاتمہ ہو جائے گا اور ایک خوشحال معاشرہ پروان چڑھ پائے گا سید خورشید الحسن شاہ جیلانی نے مزید کہاکہ اولیاء اکرام کے مشن کی تکمیل کے لئے ہمیں اتحاد و یکجہتی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے ساتھ اتحاد و بین المسلمین کوبھی فروغ دینا ہوگا ۔