حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام سالانہ ختم شریف شہادت حضرت مولا امام حسن 29 نومبر کو منعقد ہوگی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ العالمی کے زیر اہتمام سالانہ ختم شریف بسلسلہ شہادت امام عالی مقام،جگر گوشہ بتول حضرت مولا امام حسن مورخہ 29 نومبر 2016ء بروز منگل بعد نماز عشاء درگاہ شاہ جیلانی گلشن اقبال میں منعقد ہوگی۔

محفل کی صدارت سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی و سربراہ حلقہ علویہ القادریہ العالمی سید خورشید الحسن شاہ جیلانی فرمائیں گے ۔محفل میں ذکر و بیان ،محفل نعت اور صلواة و سلام کا انعقاد ہوگا جس میں جید علماء اکرام اور تما م مکاتب فکر کے لوگ شرکت فرمائیں گے۔