کراچی(جیوڈیسک) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان زہرہ شاہد کے سوئم میں شرکت کے لئے کراچی پہنچ گئیں۔کراچی ایئر پورٹ آمد پر ذرائع سے گفتگو کر تے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت ابھی اجازت نہیں دے رہی کہ وہ زہرہ آپا کے سوئم میں شرکت کے لئے کراچی آتے،تاہم ہم زہرہ شاہد کے سوئم میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو دھمکیاں اب بھی مل رہی ہیں تاہم کارکنان تبدیلی کیلئے اٹھ کھڑے ہو ئے ہیں ۔ا یک سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ زہرہ شاہد کے قتل کی ایف آئی آردرج کرانے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔