اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سپریم کورٹ نے علیزیم اور ہائی لینڈ کمپنیز کو متروکہ وقف املاک کے 98 کروڑ روپے 10 جون تک واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ متروکہ وقف املاک کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر دس جون تک رقم واپس نہ کی گئی تو 11 جون کو ایف آئی آر کے اندراج اور گرفتاری کا حکم دیا جائے گا۔
عدالت نے متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو دوبارہ طلبی کا نوٹس بھی جاری کر دیا،چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے سرمایہ کار غیر قانونی ہے، بادی النظر میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، کیس کی مزید سماعت 14 جون کو ہو گی۔