مفتی امان کا قتل، اہلسنت والجماعت اور پاکستان علما کونسل کا 3 روزہ سوگ

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) روالپنڈی میں جامعہ تعلیم القرآن کے مہتمم مولانا اشرف علی کے بیٹے مفتی امان اللہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،اہل سنت والجماعت اور پاکستان علما کونسل نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مفتی امان اللہ کو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے بکرا منڈی کے قریب نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے قاری محمود علی بھی شدید زخمی ہو گئے جنھیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اہلسنت والجماعت کے کارکنوں نے مفتی امان اللہ کے قتل کے خلاف راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا ۔اہلسنت والجماعت اور پاکستان علما کونسل نے مولانا امان اللہ کے قتل کے خلاف ملک بھر میں 3 روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔